گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بھکر میں 1800 ایکڑ کےبنجر رقبہ کو جدید زرعی فارم میں تبدیل کر کے نئی مثال قائم

گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بھکر میں 1800 ایکڑ کےبنجر رقبہ کو جدید زرعی فارم میں تبدیل کر کے نئی مثال قائم

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):چیف آپریٹنگ آفیسر پینٹیرا لمیٹڈ فرقان علی اختر نے کہا ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بھکر میں 1800 ایکڑ کابنجر رقبہ صرف 60 دن میں جدید زرعی فارم میں تبدیل کر کے نئی مثال قائم کی گئی ہے، گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی شعبے میں جدت، برآمدات میں وسعت اور خود کفالت کی جانب موثر انداز میں پیش رفت جاری ہے۔

جمعہ کو جاری بیان میں فرقان علی اختر نے کہا کہ فارم پر 13 سنٹرل پیوٹ سسٹمز اور 2.4 میگاواٹ ہائبرڈ سولر سسٹم کے ذریعے آبپاشی یقینی بنائی جا رہی ہے، 4 ماہ قبل یہ زمین 20 سے 50 فٹ بلند ریت کے ٹیلوں پر مشتمل تھی، جسے قلیل مدت میں قابلِ کاشت بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل1800 ایکڑ میں سے 1300 ایکڑ زیرِ کاشت ہے جہاں گندم اور روڈز گراس اگائی جا رہی ہے جبکہ روڈز گراس برآمد بھی کی جا رہی ہے، جی پی آئی کی مکمل معاونت، انفراسٹرکچر سپورٹ اور بروقت مسائل کے حل کے بغیر اس منصوبے کا آغاز ناممکن تھا۔انہوں نے کہا کہ گرین ایگری مال کے ذریعے معیاری بیج، کھاد اور زرعی سہولیات کی شفاف اور بروقت فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، گرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں پہلے ہائبرڈ بیج متعارف کرائے گئےہیں۔

مزید خبریں