وزیر مملکت برائے ورچوئل اثاثہ جات بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ گلوبل ساؤتھ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف صارف نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بننا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ ایونٹ سوشل بزنس، یوتھ اور ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کے دوران کیا ۔
گلوبل ساؤتھ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف صارف نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بننا ہوگا ،بلال بن ثاقب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔27ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے ورچوئل اثاثہ جات بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ گلوبل ساؤتھ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف صارف نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بننا ہوگا ۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ ایونٹ سوشل بزنس، یوتھ اور ٹیکنالوجی کے اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کے دوران کیا ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی عالمی مسائل، پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کا اہم فورم ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں صرف صارف نہیں بلکہ فیصلہ سازی کا حصہ بننا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیےلئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔








