گلوکارہ مہنا زبیگم کی تیرہویں برس منائی گئی

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):ملک کی معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی تیرہویں برسی منائی گئی۔اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی مہناز بیگم1958 میں پید اہوئیں،انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1970 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پرگیت گائے،مہناز بیگم کوغزل،ٹھمری،دادر،نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں ایک خاص مہارت حاصل تھی،ان کی شہرت ریڈیو اور ٹی وی سے نکل کر فلم انڈسٹری …

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):ملک کی معروف گلوکارہ مہنا زبیگم کی تیرہویں برسی منائی گئی۔اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والی مہناز بیگم1958 میں پید اہوئیں،انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1970 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔

انہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پرگیت گائے،مہناز بیگم کوغزل،ٹھمری،دادر،نوحہ اور مرثیہ پڑھنے میں ایک خاص مہارت حاصل تھی،ان کی شہرت ریڈیو اور ٹی وی سے نکل کر فلم انڈسٹری تک پھیل گئی۔مہناز نے مختلف فلموں کیلئے سینکڑوں گیت گائے۔

مہناز کا شمار ناہید اختر،ترنم ناز اور رونا لیلی جیسی صف اول کی گلوکارائوں میں ہوتا تھا۔گلوکارہ مہناز بیگم نے دس برسوں میں 10 سے زائد فلمی و غیر فلمی ایوارڈز حاصل کئے جو کہ ایک اعزاز ہے۔ مہناز بیگم کو علالت کے باعث امریکہ منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ19جنوری2013 کو انتقال کر گئی تھیں۔ انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔

مزید خبریں