گلوکارہ نسیم بیگم کا 88 واں یوم پیدائش (کل )ہفتہ کو منایا جائے گا

لاہور۔22فروری (اے پی پی):معروف گلوکارہ نسیم بیگم کا88واں یوم پیدائش کل(24فروری ہفتہ کو) منایا جائے گا۔ نسیم بیگم کی خوبصورت آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔ امرتسر میں24فروری 1936کو پیدا ہونے والی گلوکارہ نسیم بیگم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی۔نسیم بیگم نے ویسے تو بہت سی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا …

لاہور۔22فروری (اے پی پی):معروف گلوکارہ نسیم بیگم کا88واں یوم پیدائش کل(24فروری ہفتہ کو) منایا جائے گا۔ نسیم بیگم کی خوبصورت آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

امرتسر میں24فروری 1936کو پیدا ہونے والی گلوکارہ نسیم بیگم نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کلاسیکل گلوکارہ فریدہ خانم کی بڑی بہن مختار بیگم سے حاصل کی۔نسیم بیگم نے ویسے تو بہت سی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا مگر فلم مادرِ وطن کیلئے گایا ہوا انکاگیت ”اے راہ حق کے شہیدو” قومی نغمے کی حیثیت اختیار کرگیا۔نسیم بیگم نے اپنے فنی سفر کے دوران چار نگار ایوارڈز حاصل کئے۔

ملک کی یہ نامور گلوکارہ 29 ستمبر 1971 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں مگر مداحوں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں ۔