گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا ’’یار یاراں لئی ‘‘ریلیز
گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا ’’یار یاراں لئی ‘‘ریلیز

مزید خبریں
لاہور۔8مئی (اے پی پی):گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا’’ یار یاراں لئی ‘‘ریلیز کردیا گیا ۔ گانے کی شاعری نامور شاعر عبداللہ چلی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی عارف لوہار نے ترتیب دی ہے ، موسیقی کے انتظامات سونو علی نے کئے ہیں، جبکہ ویڈیو ارشد لوہار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
یہ گانا جذبہ انٹرٹینمنٹ نے ریلیز کیا ہے۔ لوک اور پنجابی فوک سٹائل میں دوستی اور یاروں کے جذبے پر مبنی ٹریک ہے۔ عارف لوہار پاکستان کے مشہور لوک اور صوفیانہ گلوکار ہیں، جو عالم لوہار کے بیٹے ہیں۔
انہوں نے چمٹے کے ساتھ پنجابی فوک موسیقی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ عارف لوہار کے گانوں میں صوفیانہ، رومانوی، دوستی اور پنجابی ثقافت کے رنگ غالب ہوتے ہیں۔ انہوں نے150 سے زائد البمز ریلیز کیے ہیں اور دنیا بھر میں پرفارم کیا ہے۔ ان کے مشہور گانوں میں الف اللہ (جگنی، صوفی شاعر سلطان باہو کے کلام پر مبنی تھا جو2010 میں بہت مشہور ہوا ، علاوہ ازیں جگنی نوراں لال کے ساتھ مشہور ہوا ۔








