گندم پیداواری مقابلے کیلئے منتخب ہونے والے 10 کاشتکاروں کی فصل کی کٹائی20 اپریل کو شروع کردی جائے گی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر

سیالکوٹ میں گندم پیداواری مقابلے کیلئے منتخب ہونے والے 10 کاشتکاروں کی فصل کی کٹائی20 اپریل کو شروع کردی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایات کے مطابق کسان بیٹھک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

سیالكوٹ۔ 13 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں گندم پیداواری مقابلے کیلئے منتخب ہونے والے 10 کاشتکاروں کی فصل کی کٹائی20 اپریل کو شروع کردی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایات کے مطابق کسان بیٹھک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج پیر کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداواری مقابلے کیلئے لگائے گئے پلاٹوں کی کٹائی اس مہینے کی 20 تاریخ سے شروع کردی جائے گی اور اس میں مرحلہ وار پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں کو پنجاب حکومت کی طرف سے انعامات سے نوازا جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم کے مقابلے کروانے کا مقصد پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے ملک میں زیادہ گندم پیدا کرنا اور محنت کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت کے دوران کسانوں کو باقاعدہ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ٹریننگ دی جاتی ہے اور فصل کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کی فصل کو مختلف بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اور اگر بروقت نگرانی کرکے اسپرے کرنے سے ان کے بچائو بھی ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ وہی کسان کامیابی سے زیادہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جو اپنی فصل کو بروقت کاشت، کھاد ،نگرانی اور ضرورت پڑنے پر اسپرے کرتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پورے سیزن میں مختلف اوقات میں تحصیل بھر میں ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایات کے مطابق کسان بیٹھک کا بھی انعقاد کیا تاکہ کسانوں کو مکمل تربیت دی جاسکے اور وہ گندم سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گندم پنجاب بھی کی ایک اہم ترین فصل ہے اور امید ہے کہ اس سال سرکاری ہدف سے زیادہ پیداوار حاصل ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کٹائی جاری ہے اور پنجاب کے کئی علاقوں میں اس کی کٹائی ابھی باقی ہے جو امید کی جاتی ہے کہ دو ہفتوں تک زیادہ تر مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے کسانوں کو بارشوں کی وجہ سے کئی چیلنجز کا سامنا ہے اور حکومت پنجاب نے کسانوں کی داد رسی کرنے کیلئے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں جن میں سبسڈی پر گرین ٹریکٹر، سپرسیڈر وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کیلئے بغیر سود کے قرضے فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ہے جس سے کسان کھاد و بیچ باآسانی خرید سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی راہنمائی و ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے محکمہ زراعت کے دفاتر روزانہ کی بنیاد پر کھلے ہیں اورکسان محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن سے راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں