گندم پیدواری مقابلے کا آغاز 20 اپریل سے ہو گا

ضلع سیالکوٹ میں گندم پیدواری مقابلے کیلئے منتحب ہونیوالے 10 کاشتکاروں کی فصل کٹائی 20 اپریل کو شروع ہو گی اور ایک ہفتہ میں مکمل ہو گی جبکہ اول، دوم اور سوم آنیوالے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

سیالکوٹ۔ 12 اپریل (اے پی پی):ضلع سیالکوٹ میں گندم پیدواری مقابلے کیلئے منتحب ہونیوالے 10 کاشتکاروں کی فصل کٹائی 20 اپریل کو شروع ہو گی اور ایک ہفتہ میں مکمل ہو گی جبکہ اول، دوم اور سوم آنیوالے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عباس ذوالقرنین نے اتوار کو محکمہ زراعت کی گندم مقابلہ زرعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سیالکوٹ سجاد حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی شماریات سیالکوٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں منتخب کردہ کاشتکاروں کی گندم کی کٹائی کی تاریخوں کے تعین کیلئے باقاعدہ قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا۔عباس ذوالقرنین نے کہا کہ ہر کاشتکار کو مخصوص تاریخ دی گئی ہے جس دن ان کے پلاٹ کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور اسی بنیاد پر حتمی پوزیشنز کا تعین کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے مطابق اس اسکیم کا مقصد کاشتکاروں میں جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ زرعی شعبہ مزید مستحکم ہو سکے۔

 

مزید خبریں