گندم کاشت ہدف کے حصول کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز عملی کردار ادا کر رہے ہیں،سید عاشق حسین کرمانی

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے جائزہ کیلئے گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان اور عمر فاروق ڈارنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر گجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں،چوہدری عبدالحمید سمیت دیگر افسران شریک ہوئے جبکہ متعلقہ اضلاع …

لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے جائزہ کیلئے گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان اور عمر فاروق ڈارنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر گجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈائریکٹر جنرلز زراعت نوید عصمت کاہلوں،چوہدری عبدالحمید سمیت دیگر افسران شریک ہوئے جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔وزیر زراعت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رواں سیزن گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم ملکی فوڈ سکیورٹی کیلئے ناگزیر اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز عملی کردار ادا کر رہے اور گندم بوائی کے نتائج بڑے حوصلہ افزا ہیں۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سپر سیڈرز کے استعمال سے گوجرانوالہ ڈویژن میں 1 لاکھ 25 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے،صوبہ میں 5 ہزار سپر سیڈرز کاشتکاروں کو محکمہ زراعت کی جانب سے60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ربیع سیزن میں پہلی مرتبہ کھادیں مقررہ نرخوں سے کم قیمت پر وافر مقدار میں دستیاب اور جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وزیراعلی کی ہدایت پر سرکاری رقبوں پر 100 فیصد گندم کاشت کرائی جائے۔سیکرٹری زراعت نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے

جس میں جیتنے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر اول انعام 85 ہارس پاور، دوم75 ہارس پاور اور سوئم انعام60 ہارس پاور ٹریکٹرز ہیں،اسی طرح ضلعی سطح پر پہلا انعام10 لاکھ روپے، دوسرا 8 لاکھ اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے نقد مقرر کیا گیا ہے۔افتخار علی سہو نے مزید بتایا کہ کسان کارڈ کے تحت اب تک تقریبا 7 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو 90 ارب روپے سے زائد بلا سود قرض جاری کیا جا چکاجبکہ کسان کارڈ کے تحت اپنے ذمے واجب الادا رقم جمع کروانے پر اگلے 24 گھنٹوں میں دوبارہ قرض کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔اجلاس کے دوران کمشنرگوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 11 لاکھ 85 ہزار ایکڑ رقبہ پراورگجرات ڈویژن میں 12 لاکھ 99 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔