گندم کا پیداواری مقابلہ جیتنے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹرز سمیت کروڑوں روپے نقد انعامات دئیے جائیں گے، ترجمان محکمہ زراعت

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات2025-26 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹر سمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی سطح پر اول انعام ٹریکٹر85 ہارس پاور، دوئم ٹریکٹر75 ہارس پاور اور سوئم ٹریکٹر60 ہارس پاور ہیں جبکہ ضلعی سطح …

لاہور۔24نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گندم کے پیداواری مقابلہ جات2025-26 کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کیلئے ٹریکٹر سمیت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی سطح پر اول انعام ٹریکٹر85 ہارس پاور، دوئم ٹریکٹر75 ہارس پاور اور سوئم ٹریکٹر60 ہارس پاور ہیں جبکہ ضلعی سطح پر اول انعام10 لاکھ روپے نقد انعام، دوئم 8 لاکھ روپے نقد انعام اور سوئم5 لاکھ روپے نقد انعام مقرر کئے گئے ہیں۔ گندم کے پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے5 یا5 ایکڑ سے زائد رقبہ رکھنے والے کاشتکار درخواست دے سکتے ہیں۔ اس ضمن میں شرائط و ضوابط درخواست فارم پر درج ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ درخواست فارم متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع)کے دفتر سے حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔ یاد رہے، اس پیداواری مقابلہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سینٹرز،ان کے فیملی ممبرز اور گریڈ17 اور اوپر کے سرکاری ملازمین، محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ملازمین سمیت ترقی پسند کاشتکار جو ڈویژنل یا ضلعی کمیٹی کے اراکین مقرر ہوں حصہ نہیں لے سکتے۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کیلئے کاشتکار زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح8 بجے سے رات8 بجے تک رابطہ کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔