گندم کو دانہ بننے کی ابتدا ء یعنی دودھیا حالت پر پانی ضرور لگائیں، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

فیصل آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کےمطابق گندم کو دانہ بننے کی ابتدا ء یعنی دودھیا حالت پر پانی ضرور لگائیں۔یہ سٹے میں دانے بننے اور بھرنے کا وقت ہوتا ہے۔اگر اس مرحلے پر پانی نہ دیا جائے یا تاخیر سے دیا جائے تو دانے کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہو جا تی ہے۔ گندم کی فصل پر …

فیصل آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کےمطابق گندم کو دانہ بننے کی ابتدا ء یعنی دودھیا حالت پر پانی ضرور لگائیں۔یہ سٹے میں دانے بننے اور بھرنے کا وقت ہوتا ہے۔اگر اس مرحلے پر پانی نہ دیا جائے یا تاخیر سے دیا جائے تو دانے کا سائز چھوٹا رہ جاتا ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہو جا تی ہے۔ گندم کی فصل پر کنگی کا حملہ سب سے پہلے کھیت کے کچھ حصوں پر ٹکڑیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور پھر وہاں سے پورے کھیت میں پھیل جاتا ہے۔ لہٰذا باقاعدگی کے ساتھ اپنی فصل کا معائنہ کرتے رہیں۔

کنگی کے حملہ کی صورت میں صرف متاثرہ حصوں پر ہی محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب پھپھوندی کش زہروں کا سپرے کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم پر سست تیلے کا حملہ عام طور پر فروری کے آخر میں شرو ع ہو جاتا ہے اور مارچ کے آخر تک شدت اختیار کر جاتا ہے۔ گندم پر سست تیلے کے خلاف زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں۔

زہر کی بجائے صرف ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسم کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے اقدامات کریں۔