سیالکوٹ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات كریں،سردی وکورے میں فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے گندم كے كاشتكاروں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔ انہوں نے كہا ہے كہ دھند یا بارش …
گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات كریں، محکمہ زراعت سمبڑیال
سیالکوٹ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی):گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت حفاظتی اقدامات كریں،سردی وکورے میں فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے گندم كے كاشتكاروں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔ انہوں نے كہا ہے كہ دھند یا بارش اور تیز ہوا کی صورت میں اپنی فصل پر جڑی بوٹی مار ادویات کے سپرے سے گریز کریں تاکہ اس کا اثر زائل ہو نے سے بچانے سمیت مالی نقصان سے بھی بچا جا سکے ، کاشتکار محکمہ زراعت کے افسران کی مشاورت سے منظور شدہ ادویات کا سپرے کریں تاکہ فصل کو جڑی بوٹیوں سے بچا کر فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے جبکہ محکمہ زراعت کا عملہ ہمہ وقت ان کی خدمت کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی زیادہ اگیتی اور زیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یوریا کی مناسب مقدار استعمال کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار کورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کریں کیونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اور پودوں میں کورے کے خلاف قوت مدافعت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شدید کورے کی صورت میں کاشتکار 2کلوگرام یوریا فی ایکڑ 100لیٹر پانی میں ملا کر بھی سپرے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کاشتکار فصل کو نقصان سے بچائیں تو فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔









