گندم کی بروقت کاشت پنجاب سمیت ملک کی غذائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان۔ 01 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پر کاشت کےلئے خصوصی اقدامات شروع کر دیئےگئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت گندم اگاؤ مہم کےلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب عبدالجبار اور رانا اعجاز نون سمیت سیاسی اکابرین و کاشتکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں سے ملاقات کی اور …

ملتان۔ 01 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پر کاشت کےلئے خصوصی اقدامات شروع کر دیئےگئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت گندم اگاؤ مہم کےلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب عبدالجبار اور رانا اعجاز نون سمیت سیاسی اکابرین و کاشتکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں سے ملاقات کی اور گندم کاشت کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی بروقت کاشت پنجاب سمیت ملک کی غذائی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں زراعت کے شعبے میں انقلاب لایا جا رہا ہے۔کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو بلاسود زرعی قرضے بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 20 نومبر تک گندم کی کاشت کے لیے موزوں موسم ہے۔کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج اور منظور شدہ اقسام کا استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔ضلع ملتان میں ساڑھے 4 لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ صوبے میں ایک کروڑ 65 لاکھ ،ملتان ڈویژن میں 17 لاکھ 76 ہزار ایکٹر پر گندم کاشت کا ٹارگٹ ہے۔