گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیاں، ہزاروں بوریاں برآمد

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ عادل عباس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیوں کے دوران 13 ٹرکوں کو قبضہ میں لے کر ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں

سیالکوٹ۔12مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ عادل عباس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت کے خلاف کارروائیوں کے دوران 13 ٹرکوں کو قبضہ میں لے کر ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ منگل کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ تحصیل سیالکوٹ میں سات جبکہ تحصیل پسرور میں چھ ٹرک تحویل میں لئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران مقامی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق سیالکوٹ میں کارروائیاں کنگرہ روڈ اور بن پھاٹک کے علاقوں میں کی گئیں جہاں گندم کی غیر قانونی ترسیل کی اطلاع پر چیکنگ کے دوران ٹرکوں کو قبضہ میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ گندم کی فراہمی اور سرکاری پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

 

مزید خبریں