گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے سفارشات جاری

ملتان۔ 05 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی بھرپورپیداوار کے حصول کے لیے متوازن کھادوں کا استعمال نہایت ضروری ہے جس میں نائٹروجنی، فاسفورسی اور پوٹاش والی کھادیں شامل ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ متوازن کھادوں کے استعمال سے پودے کی نشونما بہتر ہوتی ہے، جڑوں کے …

ملتان۔ 05 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کی فصل کی بہتر نگہداشت کے لئے سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی بھرپورپیداوار کے حصول کے لیے متوازن کھادوں کا استعمال نہایت ضروری ہے جس میں نائٹروجنی، فاسفورسی اور پوٹاش والی کھادیں شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ متوازن کھادوں کے استعمال سے پودے کی نشونما بہتر ہوتی ہے، جڑوں کے نظام میں بہتری آتی ہے، دانوں کا سائزاورکوالٹی بہتر ہوتی ہے،پودوں میں بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہےاوراس طرح پیداوارمیں اضافہ ہوتا ہے۔

کاشتکارگندم کو بقیہ نائٹروجنی کھاد پہلےاور دوسرے پانی کے ساتھ برابر اقساط میں استعمال کریں جبکہ ریتلے علاقوں میں تین برابر اقساط میں ڈالیں کیونکہ ایسی زمینوں میں اس کے ضائع ہونے کااحتمال زیادہ ہوتا ہے۔ اگر فاسفورسی یا پوٹاش کھاد بوقت کاشت نہ ڈالی جا سکے تو پہلے پانی کے ساتھ ڈالیں۔اس کے علاوہ گندم کے کھیت سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کو یقینی بنائیں۔