گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے، نظامت زرعی اطلاعات

فیصل آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ حکومت گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور کسانوں و کاشتکاروں کو اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا ئے گا تاکہ گندم کی کاشت اور اس کی پیداوار کے اہداف کا حصول یقینی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار …

فیصل آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ حکومت گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی اور کسانوں و کاشتکاروں کو اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا ئے گا تاکہ گندم کی کاشت اور اس کی پیداوار کے اہداف کا حصول یقینی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی زرعی جامعات کے نوجوانوں کا ہراول دستہ پنجاب کے تمام ڈویژنوں میں توسیعی عملے کے ہمراہ کسانوں کی معاونت اور گندم بوائی مہم میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے جس کے مثبت اثرات دیکھنے میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ سرگرمی کے دوران نوجوان سکالرز ایک پرفارمے کے ذریعے سروے پر بھی توجہ مرکوز کریں گے تاکہ آنیوالے سالوں میں گندم کی بمپر کراپس کے حصول کیلئے بھر پور حکمت عملی وضع کی جا سکے۔