راولپنڈی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی مسعود احمد بخاری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خوراک کی ہماری بنیادی ضرورت ہے،کاشت کے ہدف کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت اور کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے مربوط مہم چلائی جائے۔ گندم کاشت کے لئے زرعی مداخل کی …
گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی
راولپنڈی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل کمشنر ریونیو راولپنڈی مسعود احمد بخاری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خوراک کی ہماری بنیادی ضرورت ہے،کاشت کے ہدف کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت اور کاشتکاروں کی آگاہی کے لئے مربوط مہم چلائی جائے۔ گندم کاشت کے لئے زرعی مداخل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس وقت گندم کی بہتر پیداوار اور ملکی غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر سید شاہد افتخار بخاری ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 15 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن میں گندم کی کاشت کے لئے کھادوں کی وافر مقدار موجود ہے۔
محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن میں گاؤں اور یونین کونسل کی سطح پر کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبا ء و طالبات کو بھی گندم آگاؤ مہم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ طلباء و طالبات محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے ساتھ مل کر کاشتکاروں کو گندم کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدامات کسان کارڈ اور کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر کی قرعہ اندازی کے ذریعے فراہمی کے حوالے سے مسلسل کام جاری ہے۔ اجلاس میں راجہ قمر حمید ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ، ڈاکٹر قرۃ العین ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راولپنڈی، تمام اسٹیک ہولڈرز و ترقی پسند کاشتکاران ارشد خان تحصیل ٹیکسلا اور محمد خان نے بھی شرکت کی۔









