نمائندہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):گندم کی دوسرے اضلاع میں منتقلی روکنے کے لیے ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نےرات گئے موٹروے انٹرچینج کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے مختلف گاڑیوں کی اپنی نگرانی میں چیکنگ کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے …
گندم کے دوسرے اضلاع میں منتقلی بار سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کا رات گئے موٹروے انٹرچینج کا دورہ

مزید خبریں
نمائندہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):گندم کی دوسرے اضلاع میں منتقلی روکنے کے لیے ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نےرات گئے موٹروے انٹرچینج کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی پر مامور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔
انہوں نے مختلف گاڑیوں کی اپنی نگرانی میں چیکنگ کروائی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گندم کی اسمگلنگ پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ضلع کے تمام خارجی راستوں پر ناکہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی اسمگلنگ غیر قانونی عمل ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔








