فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زیادہ گندم زیادہ خوشحالی کی پالیسی کے تحت گندم کے منظور شدہ بیج کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی بیگ کی کمی کردی گئی ہے جس کے باعث 50 کلوگرام بیج کا بیگ اب 6500روپے کی بجائے 5500 روپے میں دستیاب ہوگاجبکہ گندم کی خریداری بھی 3500 روپے فی 40 کلو گرام …
گندم کے منظور شدہ بیج کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ، 50 کلو کا بیگ 5500 روپے میں دستیاب ہوگا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زیادہ گندم زیادہ خوشحالی کی پالیسی کے تحت گندم کے منظور شدہ بیج کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی بیگ کی کمی کردی گئی ہے جس کے باعث 50 کلوگرام بیج کا بیگ اب 6500روپے کی بجائے 5500 روپے میں دستیاب ہوگاجبکہ گندم کی خریداری بھی 3500 روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے یقینی بنائی جا ئے گی۔
نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ گندم کا تصدیق شدہ بیج وافر مقدار میں مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے دفاتر یا ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 پر بھی روزانہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








