سیالکوٹ۔14مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پی پی)پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ضلع سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکارپاؤڈری پھپھوندی سے بچاؤ کے لئے متوازن کھاد کا استعمال کریں،پاؤڈری پھپھوندی گندم کی فصل کی اہم بیماری ہے جو ایک خاص قسم کی پھپھوندی سے پھیلتی ہے جس کا نام بلومیریا گریمینس ہے۔ اس بیماری کے سپورز گندم کی باقیات میں بھی زندہ رہ …
گندم کے کاشتکارپاؤڈری پھپھوندی سے بچاؤ کے لئے متوازن کھاد کا استعمال کریں،ڈاکٹر مقصود احمد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔14مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (پی پی)پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ضلع سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمدنے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکارپاؤڈری پھپھوندی سے بچاؤ کے لئے متوازن کھاد کا استعمال کریں،پاؤڈری پھپھوندی گندم کی فصل کی اہم بیماری ہے جو ایک خاص قسم کی پھپھوندی سے پھیلتی ہے جس کا نام بلومیریا گریمینس ہے۔ اس بیماری کے سپورز گندم کی باقیات میں بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔
یہ بیماری مرطوب موسم یعنی 85-100 فیصد نمی اور 15-20 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پرتیزی سے پھیلتی ہے تاہم اگر درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو یہ بیماری کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی علامات میں پتوں پر بلخصوص نچلے پتوں پر سفید یا ہلکا پیلا پاؤڈر ڈھیریوں کی شکل میں جمع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح یہ پاؤڈر تنے اور بعض اوقات سٹے پر بھی جمع ہو جاتا ہے۔
انہوں نےبتایا کہ موسمی حالات کے ساتھ ساتھ اس بیماری کے پھیلنے کی وجوہات میں پودوں کا گھنا ہونا، پودوں کے درمیان سے ہوا کا مناسب گزر نہ ہونا،زمین میں نمی کا زیادہ ہونا یعنی گیلی زمین،.نایٹروجنی کھادوں کا زیادہ استعمال اورکم قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاکاشت کرنا وغیرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاراس بیماری سے بچاؤ کے لئے قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت اور متوازن کھاد کا استعمال (این پی کے)کریں۔








