گندم ہماری قومی غذائی تحفظ کی ضامن فصل ہے، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو

مظفرگڑھ۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے ضلع کوٹ ادو میں گندم کی بوائی مہم 2025-26 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے چک نمبر 142-ایم ایل میں منعقد ہوئی، جہاں افتتاح مہر عابد حسین نامی زمیندار کے زیرِ کاشت رقبہ پر کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوٹ ادو محمد افضل …

مظفرگڑھ۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے ضلع کوٹ ادو میں گندم کی بوائی مہم 2025-26 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے چک نمبر 142-ایم ایل میں منعقد ہوئی، جہاں افتتاح مہر عابد حسین نامی زمیندار کے زیرِ کاشت رقبہ پر کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کوٹ ادو محمد افضل نے محکمہ زراعت کے تحت حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری مختلف زرعی پیکجز کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے انسنٹو پیکیج کے تحت کسانوں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین نے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، معیاری بیج، متوازن کھادوں کے درست استعمال اور بہتر پیداوار کے طریقوں سے متعلق مفید رہنمائی فراہم کی۔تقریب میں زراعت آفیسر چوک سرور شہید نعمان خالد، میڈم شفق ارشد سینئر ایگریکلچر آفیسر کوٹ ادو،زراعت آفیسر قصبہ گجرات زاہد فاروق سمیت محکمہ زراعت کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گندم ہماری قومی غذائی تحفظ کی ضامن فصل ہے۔ حکومتِ پنجاب کا مقصد کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ رقبہ گندم کے زیرِ کاشت لایا جا سکے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو،پروگرام میں کاشتکاروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں