فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرفیصل آبادعبداللہ نیئرشیخ نے ضلع کی شوگر ملز انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ گنے کی خریداری میں مڈل مین کے کردار کے خاتمہ، کم وزن اور ادائیگیوں میں سست روی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا …
گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرفیصل آبادعبداللہ نیئرشیخ نے ضلع کی شوگر ملز انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ گنے کی خریداری میں مڈل مین کے کردار کے خاتمہ، کم وزن اور ادائیگیوں میں سست روی کی شکایات پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔
انہوں نے شوگر ملوں کے افسران اور کاشتکاروں کے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کے افسران گنے کی خریداری کے حوالہ سے اپنے مانیٹرنگ کے کردار کو فعال طریقے سے سرانجام دیں اور گنے کے کاشتکاروں کی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ اجلاس کے دوران شوگر ملز کے افسران نے یقین دہانی کروائی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔








