گنے کے کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں بیلنے لگا کر گڑ بنانے کا عمل شروع کر دیا

فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):مختلف شہروں میں کاشتکاروں نے بیلنے لگاکر گڑ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ایک بار پھر گڑ اور شکر کا استعمال شروع ہو گیا ہے اور آئے روز اس کی طلب بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں گڑ کی تیاری میں زبردست فائدہ ہو …

فیصل آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):مختلف شہروں میں کاشتکاروں نے بیلنے لگاکر گڑ بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ایک بار پھر گڑ اور شکر کا استعمال شروع ہو گیا ہے اور آئے روز اس کی طلب بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں گڑ کی تیاری میں زبردست فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ رس نکالنے کے بعد بچ جانے والی گنے کی باقیات کو بھٹہ مالکان بھاری نرخوں پر خریدنے کیلئے تیار ہیں۔اس طرح جن علاقوں میں چارے اور بھوسے کی قلت ہے

وہاں پر گنے کے چھلکے اور پتے جانوروں کے چارے اور بھوسے کے طور پر بھی استعمال کئے جا رہے ہیں جس سے کاشتکاروں کواضافی رقم بھی حاصل ہو رہی ہے۔