گوادر کی ٹی ٹی سی کالونی کے رہائشی حنیف ولد چُکّا نے اپنی 6 روز سے لاپتہ بہن ثمینہ کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال واضح کرنے اور اس کی بازیابی کی اپیل کی ہے
گوادر کی ٹی ٹی سی کالونی کے رہائشی حنیف کا لاپتہ بہن بارے بیان، دہشت گرد تنظیموں سے خاندان کی لاتعلقی کا اعلان

مزید خبریں
گوادر۔29ستمبر (اے پی پی):گوادر کی ٹی ٹی سی کالونی کے رہائشی حنیف ولد چُکّا نے اپنی 6 روز سے لاپتہ بہن ثمینہ کی گمشدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال واضح کرنے اور اس کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔اپنے ایک ویڈیو اور تحریری بیان میں حنیف نے کہا کہ ان کا تعلق ایک غریب اور محنت کش گھرانے سے ہے جو روزمرہ کی مزدوری کے ذریعے عزت کی روزی کماتے ہیں۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا کہ اگر ثمینہ اپنے طور پر کسی دہشت گرد یا شرپسند تنظیم کا حصہ بنی ہے تو ان کے گھرانےکا اس کے ایسے کسی بھی اقدام سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ حنیف کا کہنا تھا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی شہری ہیں، ملکی آئین و قانون کے مکمل تابع ہیں اور ریاست مخالف کسی بھی عمل کی ہرگز حمایت نہیں کرتے۔







