سیالکوٹ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کاشتکاروں کو گوبھی کی پنیری پر سفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نےاے پی پی کو بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہوسکتاہے لہذا پھول گو بھی کے کاشتکار …
گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ ہوسکتاہے،ڈاکٹر مقصود احمد
سیالکوٹ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ و پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے کاشتکاروں کو گوبھی کی پنیری پر سفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نےاے پی پی کو بتایا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اورلشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہوسکتاہے لہذا پھول گو بھی کے کاشتکار پنیری کا اگاؤمکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اور کمزور پودے نکال دیں نیز صحت مند پودوں کی تعداد کا مناسب خیال رکھاجائے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کے لئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں،کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہوجائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔









