گوجرانوالہ،محکمہ زراعت( توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سموگ پر کنٹرول سے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

گوجرانوالہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت( توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مرکز ایمن آباد موضع ،سنسرہ گورائیہ ،تحصیل وضلع گوجرانوالہ میں چوہدری سلطان گجر کے ڈیرہ پر گندم کی کاشت (پیداوار)میں اضافہ، سموگ پر کنٹرول اور کسان کارڈز قرضوں کی ریکوری کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ …

گوجرانوالہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت( توسیع)تحصیل گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مرکز ایمن آباد موضع ،سنسرہ گورائیہ ،تحصیل وضلع گوجرانوالہ میں چوہدری سلطان گجر کے ڈیرہ پر گندم کی کاشت (پیداوار)میں اضافہ، سموگ پر کنٹرول اور کسان کارڈز قرضوں کی ریکوری کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکاری کے مختلف طریقوں کے بارے میں تربیت دی تاکہ ان کی فی ایکڑ خالص آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔ اسی طرح کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات بالخصوص دھان کی فصل کے بھوسے کو جلانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سموگ کے مضر اثرات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔

جبکہ جن کسان حضرات نے کسان کارڈز قرضے حاصل کئے تھے انہیں قرضوں کی واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اے-ڈی-اے(توسیع)گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے اس موقع پرکاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائی حکومت کی طرف سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مدد کریں، نیز حکومت سے لئے گئے قرضے فوری وقت پرواپس کریں۔۔کاشتکار حضرات کو بڑھتی ہوئی سموگ کے خطرات بارے بھی آگاہی دی گئی ـاس موقع پر فیلڈ اسسٹنٹ تیمور رضا ، بلال خاں بھی موجود تھے۔۔ـ