گوجرانوالہ،محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا

گوجرانوالہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے کسان حضرات کوزیادہ گندم اگانے بارے آگاہی دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع و پرنسپل ایگریکلچر آفیسر محمد اعظم مغل نے اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ …

گوجرانوالہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے کسان حضرات کوزیادہ گندم اگانے بارے آگاہی دی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع و پرنسپل ایگریکلچر آفیسر محمد اعظم مغل نے اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائی حکومت کی طرف سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں اور محکمے کی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں کے جدید اصول اپنا کر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مدد کریں۔اس موقع پر ڈویلپمنٹ آفیسر تحصیل گوجرانوالہ نثار احمد بھی موجود تھے۔