ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے محکمہ لائیو سٹاک میں انٹرنیز کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر زبیر منیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ استعداد اور شعبہ لائیو سٹاک سے متعلق فنی معلومات کا جائزہ لیا گیا
گوجرانوالہ،محکمہ لائیو سٹاک میں انٹرنیز کی بھرتی کے لیے انٹرویوز، ڈپٹی کمشنر کا میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور

مزید خبریں
گوجرانوالہ ۔ 12 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے محکمہ لائیو سٹاک میں انٹرنیز کی بھرتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر زبیر منیر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ استعداد اور شعبہ لائیو سٹاک سے متعلق فنی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام بھرتی مراحل مکمل شفافیت، میرٹ اور انصاف کے اصولوں کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں تاکہ اہل اور باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام نوجوان گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے جس سے نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے امیدواروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھاریں اور محکمہ کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر زبیر منیر نے بتایا کہ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو شعبہ لائیو سٹاک کے مختلف امور میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے انہیں مستقبل میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔








