گوجرانوالہ۔ 27 نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے جائزہ کے لیے گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان اور عمر فاروق ڈارنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت چوہدری عبدالحمید سمیت …
گوجرانوالہ،وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیرِ صدارت کمشنر آفس میں گندم کی کاشت بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 27 نومبر (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت گندم کی کاشت کے جائزہ کے لیے گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان اور عمر فاروق ڈارنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ڈائریکٹر جنرل زراعت چوہدری عبدالحمید سمیت دیگر افسران شریک ہوئے جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رواں سیزن گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم ملکی فوڈ سکیورٹی کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ میں گندم کی کاشت کے ہدف کے حصول کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز عملی کردار ادا کر رہے ہیں، گندم کی بوائی کے نتائج بڑے حوصلہ افزا ہیں۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سپر سیڈرز کے استعمال سے گوجرانوالہ ڈویژن میں 1 لاکھ 25 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔ صوبہ میں 5 ہزار سپر سیڈرز کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کیے جا چکے ہیں اور محکمہ زراعت کی جانب سے سپر سیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے گئے ہیں جبکہ 5ہزار مزید دئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ربیع سیزن میں پہلی دفعہ کھادیں مقرر کردہ نرخوں سے کم قیمت پر وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔








