گوجرانوالہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):پرنسپل ایگریکلچر آفیسر /اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے غلہ منڈی گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ محمد اعظم مغل نے مختلف کھاد ڈیلروں اور کھادوں کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے دوکانداروں سے تفصیلی سوالات کئے تاکہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ کسانوں کو وہی کھادیں فراہم کیے جا رہی ہیں جو قانون اور معیار کے مطابق …
گوجرانوالہ،پرنسپل ایگریکلچر آفیسر /اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر گوجرانوالہ نے غلہ منڈی گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 24 نومبر (اے پی پی):پرنسپل ایگریکلچر آفیسر /اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے غلہ منڈی گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ محمد اعظم مغل نے مختلف کھاد ڈیلروں اور کھادوں کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے دوکانداروں سے تفصیلی سوالات کئے تاکہ یہ یقین دہانی کی جا سکے کہ کسانوں کو وہی کھادیں فراہم کیے جا رہی ہیں جو قانون اور معیار کے مطابق ہوں۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ“گوجرانوالہ کے کسان محنت کرتے ہیں، پسینہ بہاتے ہیں، لہٰذا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی محنت ضائع نہ ہونے دیں۔ معیاری کھاد یں فراہم کرنا نہ صرف قانوناً ضروری ہے بلکہ اخلاقی فریضہ بھی ہے۔
”اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جہاں معیار درست پایا گیا وہاں دکانداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی، اس عمل نے نہ صرف دوکانداروں میں ذمہ داری کا احساس بڑھایا بلکہ مارکیٹ میں کوالٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک مثبت ماحول بھی پیدا ہوا۔محمد اعظم مغل نے کہا کہ محکمہ زراعت (توسیع) تحصیل گوجرانوالہ کسانوں کی خوشحالی اور بہتر پیداوار کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے اچانک دورے جاری رہیں گے تاکہ زرعی مداخل کی مانیٹرنگ سخت سے سخت تر کی جا سکے۔ اس موقع پر تیمور رضا فیلڈ اسسٹنٹ اور بلال خاں بھی ھمراہ تھے۔








