گوجرانوالہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پرنسپل ایگریکلچر آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے عمر مغل ایگریکلچر کمپنی جی ٹی روڈ چیانوالی،گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔عمر مغل ایگریکلچر کمپنی جو کہ نہ صرف پاکستان بھر میں سب سےاعلی کوالٹی کی زرعی مشینری اور زرعی آلات بنانے کیلئے مشہور ومعروف ھے بلکہ انڈیا،چائنا،فرانس اور برازیل میں بنائی جانیوالی زرعی مشینری اور زرعی آلات کی کوالٹی سے بہتر مانےجاتے ہیں- …
گوجرانوالہ،پرنسپل ایگریکلچر آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجرانوالہ نے عمر مغل ایگریکلچر کمپنی کا دورہ کیا
گوجرانوالہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):پرنسپل ایگریکلچر آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے عمر مغل ایگریکلچر کمپنی جی ٹی روڈ چیانوالی،گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔عمر مغل ایگریکلچر کمپنی جو کہ نہ صرف پاکستان بھر میں سب سےاعلی کوالٹی کی زرعی مشینری اور زرعی آلات بنانے کیلئے مشہور ومعروف ھے بلکہ انڈیا،چائنا،فرانس اور برازیل میں بنائی جانیوالی زرعی مشینری اور زرعی آلات کی کوالٹی سے بہتر مانےجاتے ہیں- اس موقع پر مقامی کاشتکاروں اور زراعت سے وابستہ افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے فصلوں کی بہتر پیداوار، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال اور موسمی تغیرات سے بچاؤ کے لیے اقدامات پر گفتگو کی۔
محمد اعظم مغل نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کر چکی ہے۔ کاشتکار جدید طریقۂ کاشت، متوازن کھاد کے استعمال اور پانی کے مؤثر انتظام پر عمل کر کے پیداوار میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔انہوں نےعمر مغل ایگریکلچر کمپنی کے سی۔ای۔او۔ محمد عمر مغل کے کسانوں کومشینی کاشت اپنانے کے سلسلہ میں اھم پریکٹیکل راہنمائی فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیااور محکمانہ سہولیات کی کسانوں کو بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید ھدایات بھی دیں









