گوجرانوالہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام موضغ نتھوکے سندھواں ایمن آباد میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور سموگ پر کنٹرول کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیاجس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شکیل احمد نے کی۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار …
گوجرانوالہ،کاشتکار بھائی حکومت کی طرف سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں،ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام موضغ نتھوکے سندھواں ایمن آباد میں گندم کی پیداوار میں اضافہ اور سموگ پر کنٹرول کے سلسلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیاجس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر شکیل احمد نے کی۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والے کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ فصل اگانے کی ترغیب دی گئی اور فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکاری کے مختلف طریقوں کے بارے میں تربیت دی تاکہ ان کی فی ایکڑ خالص آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔ اسی طرح کاشتکاروں کو فصلوں کی باقیات بالخصوص چاول کی فصل کے بھوسے کو جلانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سموگ کے مضر اثرات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔
چیف ایگریکلچر آفیسر/ڈائریکٹر زراعت (توسیع )گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل احمد اور پرنسپل ایگریکلچر آفیسر/اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)گوجرانوالہ محمد اعظم مغل نے اس موقع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار بھائی حکومت کی طرف سے جاری سکیموں سے بھرپور استفادہ اٹھائیں اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کو زراعت میں خود کفیل بنانے میں مدد کریں۔ اس موقع پر ایگرکلچر آفیسر ایمن آباد جابر ریاض سندھو اور ہیلپر بلال خان بھی موجود تھے۔کاشتکار حضرات کو بڑھتی ہوئی سموگ کے خطرات بارے بھی آگاہی دی گئی۔\378








