"محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کے تعاون سے کسانوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد”
گوجرانوالہ ،محکمہ زراعت توسیع اور فوجی فرٹیلائزرز کے تعاون سے دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی پر تربیتی ورکشاپ

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 16 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع میں محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور فوجی فرٹیلائزرز کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں محکمہ زراعت توسیع کی طرف سے ڈاکٹر شکیل احمد ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن، طارق جاوید ہیڈ فارم ایڈوائزری ایف ایف سی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف، کھاد ڈیلرز اور ذمینداروں نے بھی شرکت کی۔پروگرام میں طارق جاوید صاحب نے حاضرین کو کمپنی کے متعلق تعارف کروایا۔ غلام غوث ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ گوجرانوالہ نے حاضرین کو دھان میں ممنوعہ زہروں اور بیماری اور کیڑوں کے متعلق آگاہی دی۔ ڈاکٹر مظہر فرید نے دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہ کیا۔ آخر میں غلام فرید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ نے دھان میں متوازن کھادوں اور جڑی بوٹیوں کے تدارک کے بارے میں آگاہی دی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر شکیل احمد نے محکمہ زراعت توسیع کے افسران میں ماڈرنائزیشن ایگریکلچر ایکسٹینشن سروسز پنجاب کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے








