گورنر خیبرپختونخوا سےسرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات، ایکسپوسینٹر کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی سے آگاہ کیا

گورنر خیبرپختونخوا سےسرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات، ایکسپوسینٹر کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی سے آگاہ کیا

پشاور۔ 10 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر جنید الطاف نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق سرحد چیمبر کے صدر نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے چیمبر کے سابقہ صدور کی کوششوں سے ایکسپو سینٹر کا نوے فیصد تعمیراتی کام مکمل ہے تاہم اب باقی کام کے لئے فنڈز جاری نہیں کیے جارہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس سلسلہ میں جلد ہی متعلقہ وفاقی وزیر سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ سنٹر ہمارے صوبہ میں صرف کاروبار کے فروغ ہی نہیں بلکہ کاروباری طبقہ کی ترقی اور صوبہ کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے اور پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے ،سرحد چیمبر کے صدر نے اس حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار اور کاوشوں کو سراہا۔