گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کو فلاح آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت علی نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا سے فلاح آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت علی کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کو فلاح آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت علی نے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاحی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین فلاح آرگنائزیشن لیاقت علی نے گورنر خیبرپختونخوا کو تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں، مستحق اور نادار افراد کی معاونت اور عوامی خدمت کے لیے جاری مختلف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے فلاح آرگنائزیشن کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے مستحق اور محروم طبقات کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے۔ مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں عوامی مشکلات کے ازالے اور معاشرتی بہبود میں کردار ادا کرنا چاہیئے گورنر نے کہا کہ عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔







