گورنر خیبرپختونخوا سے مشیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مشیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی

پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مشیرِ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ثمر ہارون بلور کو مشیرِ اطلاعات کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مشیرِ اطلاعات صوبے کے مثبت تشخص اور سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔