گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز پشاور اپ لفٹ ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیرِ خزانہ طارق محمود پاشا، مشیرِ بلدیات آصف رفیق، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی اسلم زیب، سیکرٹری خزانہ محمد ایاز، سیکرٹری بلدیات ظفر الاسلام، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ثاقب رضا اسلم …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور اپ لفٹ ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق جائزہ اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت جمعرات کے روز پشاور اپ لفٹ ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں مشیرِ خزانہ طارق محمود پاشا، مشیرِ بلدیات آصف رفیق، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم عرفان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی اسلم زیب، سیکرٹری خزانہ محمد ایاز، سیکرٹری بلدیات ظفر الاسلام، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ثاقب رضا اسلم اور ڈی جی پی ڈی اے میاں بہزاد عادل سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کو پشاور اپ لفٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں محکمہ بلدیات اور پی ڈی اے کے زیرِ انتظام انڈر پاسز، فلائی اوورز اور تھیم پارکس سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی مختلف اسکیموں پر بریفنگ دی گئی ۔بڈھنی نالے پر کام،مذبح خانوں، خوراک،سبزیوں کی منڈیوں، واٹر سپلائی کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔گورنر فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں جنگلات، آثار قدیمہ، پشاور وال سٹی کی بحالی، سڑکوں اور آبپاشی کے منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
سینٹ میری اسکول سے ناردرن بائی پاس تک سڑک کی توسیع اور چارسدہ روڈ پر فقیر آباد کے مقام پر فلائی اوور کی تعمیر سے متعلق گورنر کو بریفنگ دی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ بہتر اربن پلاننگ کے ذریعے پشاور میں پارکنگ کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ترجیحی بنیادوں پر اہم سکیموں کی نشاندہی کی جائے تاکہ ان کے لیے جلد از جلد فنڈز جاری کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پشاور صوبے کا دارالحکومت ہے، اسے ایک خوبصورت، صاف ستھرا اور جدید شہر بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پشاور کو جدید شہری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کاربن کریڈٹس کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرے تاکہ شمالی اضلاع کے عوام بھی اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔








