گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اپنی پولیس ، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اعلی ٰحکام سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ گورنرنے حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز کے فوری ایکشن …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اپنی پولیس ، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اعلی ٰحکام سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

گورنرنے حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز کے فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اپنی پولیس ، ایف سی اور فورسز پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہیوں نے شہادتیں پیش کرکے اسلام ، ملک اور انسانیت کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنائے۔

گورنر نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دُعا کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔\932

مزید خبریں