گورنر خیبرپختونخوا کابلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے …

پشاور۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک قوم اور سکیورٹی فورسز ایک پیج پر ہیں، ملک کے امن و استحکام کے لیے ہر سطح پر دہشت گرد عناصر کا قلع قمع ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام عزمِ استحکام کے جذبہ کے تحت اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ ہیں