گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران تین خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراجِ تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران تین خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ان کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف عزمِ استحکام ویژن کے تحت کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھی جائیں گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے عزم اور حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔








