گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت دیر کالونی پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ تر جمان گورنر ہاوس پشاورکے مطابق اجلاس میں مشیرِ تعلیم عامر عبداللہ، کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود، ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی …
گورنر خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت دیر کالونی پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
پشاور۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت دیر کالونی پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ تر جمان گورنر ہاوس پشاورکے مطابق اجلاس میں مشیرِ تعلیم عامر عبداللہ، کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود، ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر اور محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو واقعے اور اس سے متعلق انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکول مالک نے 16 مرلے اراضی دس سال کے لئے لیز پر حاصل کی تھی جس پر سکول مالک نے عمارت تعمیر کی۔متعلقہ سکول 2026 میں رجسٹرڈ ہوا، تاہم سکول انتظامیہ نے مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دیر کالونی پشاور میں سکول کی چھت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر منظور شدہ نقشوں کے تعمیر ہونے والی عمارتوں کی نشاندہی اور ان کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ایز شہر میں عمارتوں کی جانچ پڑتال کے لیے موثر اقدامات کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کے قیام اور عمارتوں کی تعمیر کے لیے مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ سکول کی چھت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں نجی سکولوں کی رجسٹریشن اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جن نجی سکولوں کے پاس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نہیں، ان کے خلاف کارروائی اور سزاؤں کے تعین کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کے لیے موثر قانون سازی کی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں حفاظتی معیارات اور ضابطہ کار پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں سے متعلق نئی قانون سازی کرکے 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کے معاملات میں شفافیت اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔گورنر فیصل کریم کنڈی کی نجی سکولوں کے انتظامی امور میں بہترین طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کی۔







