گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی

پشاور۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے سمیت درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ٹرینی رجسٹرارز کے مسائل پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ گونر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں مایوس نہیں کریں گے۔ ملاقات میں ایڈہاک ڈاکٹروں اور پبلک سروس کمیشن سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

مزید خبریں