گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔پیر کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے حج انتظامات اور عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کے اقدامات کو سراہا۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔پیر کو یہاں گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے حج انتظامات اور عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کے اقدامات کو سراہا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔ملاقات میں گورنر ہائوس میں سیرت النبی لائبریری کے قیام سمیت مختلف امور پر گفتگو میں لائبریری کے ذریعے سیرتِ طیبہ سے آگاہی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ پر زور دیا گیا ۔ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ مذہبی تعلیمات کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ ملاقات میں مذہبی امور اور سیرت النبی کے پیغام کو عام کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔








