کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی):کراچی میں اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے کرکٹ لیجنڈز اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ گورنر سندھ کی آمد پر منتظمین نے ان کا پرتپاک استقبال …
گورنر سندھ کی اوور 40ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
کراچی۔ 22 نومبر (اے پی پی):کراچی میں اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے کرکٹ لیجنڈز اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ گورنر سندھ کی آمد پر منتظمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ مقابلے میں 12 ممالک کی ٹیموں کا کراچی میں جمع ہونا عالمی سطح پر نئی تاریخ رقم کرے گا اور پاکستان کے مثبت تاثر کو مزید مضبوط کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی کھلاڑیوں کی کراچی آمد ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور بین الاقوامی اعتماد کی بحالی کا اہم ثبوت ہے۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ یہ عالمی ایونٹ پاکستان کی عزت، وقار اور عالمی اعتماد میں نمایاں اضافہ کرے گا اور کراچی کو کھیلوں کا مرکز بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے، امریکہ، کینیڈا، ہانگ کانگ، یو اے ای، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔
پاکستان ٹیم میں شاہد آفریدی، یونس خان، مصباح الحق، عبدالرزاق، محمد حفیظ، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے نامور سابق کرکٹرز شامل ہیں۔ 42 میچز پر مشتمل اس عالمی ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جس سے عوام کو معیاری کرکٹ دیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔








