"گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ انٹراایکٹو سیشن میں کھیلوں کے فروغ، مثبت صحافت اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا۔”
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا انٹراایکٹو سیشن

مزید خبریں
پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کا گورنر ہاوس میں انٹراایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔
گورنر ہاوستر جمان کے مطابق سیشن میں صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور سپورٹس ڈویلپمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے سپورٹس جرنلسٹس میں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کیں۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، مگر کھیلوں کی سہولیات ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار کا ایک بھی مکمل اسٹیڈیم موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے میدانوں اور بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک جانے والے بیشتر کھلاڑی ابتدائی مرحلے میں ہی مقابلوں سے باہر ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی بہتر سہولیات اور جدید تربیت کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو امن، صحت مند سرگرمیوں اور مثبت رجحانات کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نصف سے زائد کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 16 برس تک اسکواش پر حکمرانی کی، مگر جان شیر خان کے بعد ویسا عالمی معیار کا کھلاڑی سامنے نہیں آ سکا۔انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی زوال کا شکار ہے، اس کی بحالی پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ18 جولائی کو خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ہر ٹیم میں ایک قومی کرکٹر لازمی شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے خیبرپختونخوا چیمپئن لیگ کے لیے این او سی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شہید صحافیوں کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں جلد خصوصی تقریب منعقد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی تقریب میں شہید صحافیوں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متعدد کھلاڑیوں کی اسپانسرشپ کی جا چکی ہے، مزید کھلاڑیوں کی بھی سرپرستی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کھلاڑی محدود وسائل کے باوجود نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واحد ماؤنٹین بائیکر ثمرخان کا تعلق بھی خیبرپختونخوا سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔








