گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی آفات کا سامنا ہے،کلائیمٹ چینج سے نمٹنے کے لئے سوئس حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے،سوئس کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پردل سے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر سٹیفن رے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اسامہ …
گورنر پنجاب سے سوئس سفیر کی ملاقات، تجارت ودو طرفہ تعاون مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے قدرتی آفات کا سامنا ہے،کلائیمٹ چینج سے نمٹنے کے لئے سوئس حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے،سوئس کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری پردل سے مشکور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر سٹیفن رے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اسامہ قیصر خان بھی ہمراہ تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موسمیاتی تبدیلی، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان سوئٹزر لینڈ کے ساتھ تعلقات اور سماجی معاشی ترقی میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور فصلوں کو نقصانات جیسے مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کلائیمٹ چینج سے نمٹنے کے لئے سوئس حکومت کے تعاون کا خواہاں ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان سائنسدانوں اور طلبہ کے ایکسچینج پروگرام سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سوئس کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں،پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کے وسیع امکانات موجود ہیں۔اس موقع پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام بہت مہمان نواز اور پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم ملک ہے۔سوئس سفیر نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ پاکستان کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سوئس سائندانوں کے درمیان وفود کے تبادلے کئے جائیں گے۔








