گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سمبڑیال میں جمعرات کو پاکستان نیوی کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سمبڑیال ڈاکٹر مسعود سرور گھمن نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد اہل امیدواران کو نیوی میں بھرتی کیلئے آگاہی دینا تھا۔
گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سمبڑیال میں پاکستان نیوی کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے سمینار منعقد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سمبڑیال میں جمعرات کو پاکستان نیوی کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کیلئے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج سمبڑیال ڈاکٹر مسعود سرور گھمن نے ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد اہل امیدواران کو نیوی میں بھرتی کیلئے آگاہی دینا تھا۔ سیمینار سے لیفٹیننٹ سیماب اور سب لیفٹیننٹ محمد ارشد نے خطاب کیا اور طلباء کو پاک نیوی کی اہمیت اور ملکی دفاع کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں طلباء کو ترغیب دی کہ وہ پاک نیوی کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک نیوی نے ارض مقدس کی حفاظت میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ سیمینار میں بتایا گیا کہ پاک نیوی میں بھرتی کیلئے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران 13 ستمبر2026 سے11 اکتوبر2026 تک اپنی آن لائن رجسٹریشن کرائیں اور مزید معلومات کیلئے www.joinpaknavy.gov.pk ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔
طلباء نے سیمینار میں بھر پور شرکت کی اور پاک نیوی میں بھرتی کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مقررین نے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور گھمن اور کالج ایونٹ منیجمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔







