گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال میں 22.53 فیصد اضافہ ہوا ہے
گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال میں 22.53 فیصد اضافہ ،پی بی ایس اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال میں 22.53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں جولائی-اگست 2026 کے دوران 94.147 ملین ڈالر مالیت کا 17,653 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 76.835 ملین ڈالر مالیت کا 17,177 میٹرک ٹن گوشت برآمد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان کی غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.67 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی-اگست 2026 کے دوران 833.023 ملین ڈالر مالیت کی غذائی اشیاء برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں غذائی اجناس کی برآمدات 773.644 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔







