گڈز ٹرانسپورٹرز کا پارکنگ مسائل کے حل میں تعاون پر وفاقی وزیر بحری امور سے اظہار تشکر

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے چھ رکنی وفد نے ملاقات کی اور پارکنگ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت برائے بحری امورکی طرف سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں وفاقی وزیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں نثار حسین جعفری، بختاور …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے چھ رکنی وفد نے ملاقات کی اور پارکنگ کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت برائے بحری امورکی طرف سے جاری بیان کے مطابق بدھ کو الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں وفاقی وزیر سے ملاقات کرنے والے وفد میں نثار حسین جعفری، بختاور خان وزیر اور عمر فاروق شامل تھے۔

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ وہ ٹرانسپورٹرز کی تنظیم کے نمائندوں سے گزشتہ ملاقات میں کیے گئے وعدوں پر آج بھی قائم ہیں۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ پارکنگ کی سہولت کی تعمیر کے لیے 17 ایکڑ اراضی اب بھی دستیاب ہے۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے معاملے پر وزیر بحری امور نے ایسوسی ایشن کو بندرگاہوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرکے مسئلے کا قابل قبول حل تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی۔