گھروں کی تعمیراورخریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
گھروں کی تعمیراورخریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):گھروں کی تعمیراورخریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں گھروں کی تعمیراورخریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضوں حجم 228ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 14.1فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال مارچ میں گھروں کی تعمیراورخریداری کے لئےبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 199ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، فروری کے مقابلہ میں گھروں کی تعمیراورخریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر1.7فیصد اضافہ ہوا۔فروری میں گھروں کی تعمیراورخریداری کےلئے بینکوں کی جانب سے مجموعی طورپر 224ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے جو مارچ میں بڑھ کر228ارب روپے ہوگئے۔واضح رہے کہ مارچ کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 10686ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے۔








