ہائر ایجوکیشن کمیشن کا جامعات کے انتظامی امور سے متعلق افسران کے لئے مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا جامعات کے انتظامی امور سے متعلق افسران کے لئے مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا اعلان

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے جامعات کے انتظامی امور سے متعلق افسران کے لئے مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ تربیتی پروگرام 7 سے 9 اکتوبر تک نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

پروگرام میں جامعات کے انتظامی امور سے وابستہ گریڈ 17، 18 اور 19 کے افسران شرکت کر سکیں گے جبکہ تدریسی عملہ اس پروگرام کے لئے اہل نہیں ہوگا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق پروگرام میں اسسٹنٹ و ڈپٹی رجسٹرارز، کنٹرولرز، خزانچی اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران کو نامزد کیا جا سکتا ہے۔

ہر یونیورسٹی سے زیادہ سے زیادہ پانچ افسران کی نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں تاہم نشستیں محدود ہونے کی صورت میں ابتدائی دو نامزد امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام کا مقصد یونیورسٹی انتظامیہ سے وابستہ افسران کو جامعات کے انتظامی امور میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال سے متعلق مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں